Event Image

ڈاکٹر شفقت ایاز کا سی ایم ہاؤس میں ایمپلائی ایبل ڈیجیٹل اسکلز انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام۔ 


معاونِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز کی قیادت میں محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے صوبے کے نوجوانوں کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ 


“ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو” پروگرام کا باضابطہ آغاز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کیا۔ یہ فلیگ شپ پروگرام نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ہنر سکھا کر انہیں قومی و بین الاقوامی مارکیٹ میں با روزگار بنانے کا سنگ میل ہے۔


پروگرام کے تحت 27,450 نوجوانوں کو مختلف عالمی معیار کی اسکلز سکھائی جائیں گی، جبکہ 2,888 گریجویٹس کو گلوبل سرٹیفیکیشن کے لئے سکالر شپس بھی دی جائیں گی۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کلاوڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی، گرافک ڈیزائننگ، گیم ڈیویلپمنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سمیت 24 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔


وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی مالی خود کفالت اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ حکومت صوبے کی سرکاری و عوامی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ ایک شفاف اور جدید نظام کے تحت عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں، اور یہ پروگرام عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل اور مثالی صوبہ بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے بلکہ قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Event Category

past

Date

2025-09-09

Venue

CM House Peshawar

Social Links
Event Gallery