
ڈاکٹر شفقت ایاز کی بونیر میں نور نرسنگ کالج کی گریجویشن تقریب میں شرکت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے بونیر میں امبریلا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سسٹم کے زیرِ اہتمام نورنرسنگ کالج کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین نے بھرپور شِرکت کی۔
اپنی تقریر میں ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ ہم چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ویژن کے مطابق عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے واضح پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ وہ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور حکومت ان دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر شفقت ایاز نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور یادگاری اسناد بھی تقسیم کیں اور انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں سے نوازا۔
Event Category
past
Date
2025-09-01
Venue
Buner
©Copyright 2025 ST&IT All Rights Reserved